کسی بھی امریکی جارحیت کا فوری، ٹھوس اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، جنرل عبداللہی
ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو دنیا بھر میں اس کے تمام مفادات اور فوجی اڈے ایران کے لیے جائز اہداف بن جائیں گے، اور کسی بھی جارحیت کا فوری، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔