راہِ شہید سلیمانی پر پوری طاقت کے ساتھ قائم رہیں گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران کے مصلائے امام خمینیؒ میں شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی قوم اس عظیم شہید کے کردار، نظریات اور راستے کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔