جوہری ٹیکنالوجی سے انسانیت کی خدمت؛ اصفہان میں ایران کا سب سے بڑا پلازما تھراپی سینٹر کا قیام
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اصفہان میں ملک کے سب سے بڑے اور جدید ترین پلازما تھراپی کلینک کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ سہولت ایران میں پلازما تھراپی کا 12واں مرکز ہے جو سرجری کے بعد کے انفیکشنز اور پیچیدہ زخموں کے علاج کے لیے قومی مشن کے تحت کام کرے گا۔