قازقستان اور ترکمانستان کا دورہ ثمر آور؛ پڑوسی ممالک کے ساتھ 14 معاہدوں پر دستخط، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان جمعہ کی شام قازقستان اور ترکمانستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد تہران واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ یہ دو ملکی دورہ ملک کے لیے مثبت نتائج لایا ہے۔