ایران نے اپنے بل بوتے پر امریکہ اور اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران کو جارحیت کا نشانہ بنایا جبکہ ایران نے اپنے بل بوتے پر اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔