خلیج فارس ایرانی تاریخ اور شناخت کی علامت ہے، کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز قبول نہیں، ایران
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکی صدر جانتے ہیں کہ خلیج فارس کا نام صدیوں پرانا ہے اور اسے تمام نقشہ نگاروں اور بین الاقوامی اداروں نے تسلیم کیا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی مذمت کی جائے گی۔