ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم جس فریم ورک کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اس پر ہمارا موقف واضح ہے۔ ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے۔ یہ بات کئی بار ثابت ہو چکی ہے۔ اس عمل میں ایران کے تکنیکی اور جوہری اثاثوں کا تحفظ ضروری ہے۔